16 اکتوبر 2013 - 20:30

بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت نے نیشنل ڈیموکریٹک تنظیم کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کو دھمکیاں دی ہیں۔

ابنا: لو لو ٹی وی چینل کے مطابق حسن المرزوق نے ٹوئٹر پرلکھا ہے کہ آل خلفیہ کے سکوریٹی کارندوں نے انہیں اور انکے اھل خانہ کو دھمکیاں دی ہیں کہ وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے بائيس جون دوہزار بارہ کو حسن المرزوق پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے اور ان کی گردن پر گولی لگ گئی تھی۔ ادھر تحریک احرار کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملت بحرین، آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کے باوجود اپنی تحریک جاری رکھے گي اور جب تک اسے کامیابی نہيں مل جاتی وہ جدوجہد اور احتجاج کرتی رہے گي۔    

.......

/169